سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کا فیصلہ غیر رجسٹرڈ رکشوں کو بحق سرکار ضبط کیا جائیگاشہر میں غیر قانونی وغیر رجسٹرڈ رکشوں کی بھرمارکے وجہ سے ٹریفک مسائل درپیش ہیں بغیر رجسٹریشن وکاغذات کے منگورہ شہر میں رکشوں کے چلانے کا نوٹس خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی اس حوالے سے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن انور خان شیرانی نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات میں بارہ ہزار سے زائد رکشے موجود ہیں جس میں 2800 رجسٹرڈ ہیں ٹریفک کے سنگین مسائل نے وجہ سے غیر قانونی رکشوں اور سٹینڈ کا خاتمہ ضروری ہے ڈرائیور حضرات مزید رکشوں کو رجسٹرڈ نہ کریں ایکسائز حکام کے تعاون کریں گے 18ستمبر سے مزید رجسٹریشن پر پابندی برقرار ہے منگورہ شہر کی آبادی چھ سے سات لاکھ تک کی رکشوں کی ضرورت چار سے پانچ ہزار ہونی چاییےے ٹواور فور سٹروک رکشوں کی ضرورت کی مطابق رجسٹرڈ ہوگی پندرہ فیصد تحصیل وائز دیگر تحصیلوں کی دی جائیگی رکشہ یونین کے ساتھ مل کر اقدامات کریں گے تحصیل بابوزئی میں 3600رکشوں کو پرمٹ دی جائیگی اس کے علاوہ اجازت نہیں ہوگی انور خان شیرانی نے مزید کہا کہ زیادہ آواز شور اور دھواں چھوڑنے والے رکشوں کاسرے سے مکمل خاتمہ کیا جائیگادیگر تحصیلوں چارباغ بریکوٹ میں آبادی کے مناسبت سے رکشے دئیے جائینگے رکشہ یونین صدر گل رحمان پائندہ خان اور دیگر کے تعاون کے ساتھ رجسٹریشن کے کاغذات جمع ہوں گے دس نومبر تک رکشہ یونین کو اعتماد میں لیا جائے اور اس سلسلے میں کسی سے فیس وغیرہ لینے کی اجازت نہیں صرف سرکاری بینک میں جمع کیا جائیگااور اسی پر ہی پرمٹ جاری کیاجائیگاگاڑیوں اور رکشہ دھواں چھوڑنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی
سوات میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کا فیصلہ
