اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے دہشتگردی کے چار ملزمان کی سزاے موت پر عملدرآمد روکتے ہوئے وزارت دفاع اور داخلہ سے جواب طلب کر لیا ۔کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ملزم عمر سید ،نثار علی ،فضل علی اور فضل الرحمان نے سزائوں کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔فوجی عدالتوں نے ملزمان کو سزائیں موت سنائیں تھیں۔ملزمان پر سوات میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کا الزام ہے













