سوات     (مارننگ پوسٹ)    اپرسوات تحصیل مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا کھا کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق مسماۃ (و) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا پی لی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئی ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔