سوات (مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیشن کی چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے کی جبکہ کمیشن کے ممبران فداحسین، فیض محمد خان،احمد شاہ، ابنِ امین اور حمیرا بی بی بھی موجود تھے اجلاس میں مختلف عوامی درخواستوں پر کارروائی ہوئی پولیس کے خلاف عوام کی طرف سے درج کی گئی کمپلینٹس پر فریقین کے دلائل سنے گئے بعض کیسز میں فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے صلح بھی کروائی گئی جبکہ بعض کیسوں میں پولیس کو تحریری جوابات کیلئے وقت دیا گیا بعض درخواست گزاروں سے شہادتیں اور ثبوت آئندہ پیشی پر طلب کئے گئے۔