دبئی میں پاکستانی تاجر نے زندگی کی پہلی لاٹری میں پاکستانی 12 کروڑ روپے سے زائد رقم جیت لی۔متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تاجر نے دبئی ڈیوٹی فری کے لکی ڈرا میں 10 لاکھ امریکی ڈالرکی انعامی رقم جیتی جو پاکستانی کرنسی میں 12 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تاجر نعمان عارف نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ قسمت آزمانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دبئی کے مشہور لکی ڈرا کا ایک آن لائن ٹکٹ خریدا اور قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوگئی۔