پشاور()وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش مالی خسارے سے بجانے کیلئے صوبائی حکومت کو 43ارب 80کروڑ روپے کا فنڈدینے کی یقین دہانی کرائی ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوااور صوبائی وزیر خزانہ نے صوبائی حکومت کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطے تیز کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کو اس وقت 43ارب روپے سے زائد کے مالی خسارے کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقاتیں کی ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کو صوبے کی مالی پوزیشن اور مالی مشکلات سے آگاہ کیا ہے اور وفاقی حکومت سے مالی مشکلات پر قابو پانے کے لئے تعاون طلب کیا ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے خیبر پختونخوا حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے رواں مالی سال کے لئے پیش کردہ صوبائی بجٹ کے لئے 43ارب 80کروڑ روپے کافنڈفراہم کریںگے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت مذکورہ فنڈصوبائی حکومت کو پن بجلی کے منافع کی مد میں اداکرے گی صوبائی حکومت کے ایک اعلیٰ آفسر کے مطابق وفاقی حکومت سے مذکورہ فنڈ ملنے سے صوبائی حکومت مالی خسارے سے بچ سکتی ہے
وفاقی حکومت نے پختونخوا حکومت کو 43ارب 80کروڑ روپے فنڈدینے کی یقین دہانی کرادی
