سوات   (مارننگ پوسٹ)  سوات کی تحصیل کونسل بابوزئی نے مینگورہ شہر کے سالانہ تعمیر و ترقیاتی کاموں کو واسا کمپنی مینگورہ کو منتقل کرنا بلدیاتی نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیا۔ صوبائی سیکرٹری بلدیات اور صوبائی حکومت نے ٹی ایم اے تحصیل بابوزئی کے کونسلران کے سالانہ ترقیاتی پراجیکٹ کا فیصلہ واپس نہ لیا، توشدید احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مینگورہ شہر اور تحصیل بابوزئی کے عوام کے ساتھ ظلم کرکے اے ڈی پی کی رقم واسا کمپنی مینگورہ کے حوالے کی ہے جو انصاف کے عین خلاف ہے