خیبر پختونخوا حکومت نے ماحولیاتی آلودگی اورنہروں ودریائوںسمیت پانی کی گندگی کے سبب بننے والے کرشنگ مشین کی بغیر اجازت تنصیب اور استعمال پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانونی مسودہ تیار کر لیارہائشی علاقوں میں کرشنگ مشین یا فیکٹری لگانے کیلئے لائسنس کا اجراء نہیں کیا جائے گا قانونی مسودے میں کرشنگ مشین کی تنصیب اور ان کے استعمال کیلئے لائسنس حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے قانونی مسودے پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں 5لاکھ روپے جرمانہ اور کرشنگ مشین یا فیکٹر ی کو سیل کیا جائے گا صوبائی حکومت کی جانب سے تیار کر دہ خیبر پختونخوا پائورکرشر انسٹالیشن، آپریشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ2019ء تیار کر لیا گیا ہے جس میں صوبے میں انسانی بستیوں اور رہائشی علاقوں ، مساجد، تعلیمی اداروں، زرعی اراضی، جنگلات، ہسپتال، کینال، ٹنل، ٹرانسمیشن لائن، پلوں، مرکزی شاہراہوں پر کرشنگ مشین نصب کرنے یا ان کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی اور ان علاقوںسے محفوظ فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے لائسنس کا اجراء کیا جائے گا کوئی بھی شخص لائسنسنگ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کئے بغیر کرشنگ مشین نصب یا ان کا استعمال نہیں کر سکے گا جبکہ صوبہ بھرمیں پہلے سے نصب اور کام کرنے والی کرشنگ مشینوں کے مالکان مذکورہ قانون لاگوہونے کے بعد30دن کے اندر اندر لائسنسنگ اتھارٹی سے رجوع کرینگے اور اگرکسی شخص پہلے سے نصب اور زیر استعمال کرشنگ مشین کے لائسنس کے حصول کیلئے اتھارٹی سے رجوع نہیں کرتی تو حکومت کے پاس ان کے کرشنگ مشین ، فیکٹری کوسیل کرنے کا اختیار ہوگا لائسنس دینے کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائے گا جس کے تحت فیس جمع کرنے اور تمام ضروری دستاویزات پوری کئے جائینگے لائسنس ایک سال مدت کلئے دیا جائے گا جبکہ طریقہ کار کے مطابق ہر سال لائسنس کی تجدید کی جائے گی انسانی بستیوں ،رہائشی علاقوں،مساجد، تعلیمی اداروں، زرعی اراضی، جنگلات، ہسپتال، کینال، ٹنل، ٹرانسمیشن لائن، پلوں، مرکزی شاہراہوںکے قریب فضائی آلودگی ، ماحول اور پانی کو گندہ کرنے کے سبب بننے والے کرشنگ مشین کی تنصیب اور استعمال میں لانے پر انہیں کرشنگ مشین دوسری جگہ منتقل کرنا پڑے گا تاہم اگر کوئی کرشنگ مشین کو دوسری جگہ منتقل نہیں کرے گا تو اسی صورت میں حکومت ان کی فیکٹری یا کرشنگ مشین کو سیل کرے گی لائسنس دینے والے کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کرشنگ مشین یا فیکٹری کا دورہ کرکے کام کرنے والوں کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے یا نہ کرنے کا جائزہ لے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو5لاکھ روپے جرمانہ اور کرشنگ مشین یا فیکٹری کو سیل کیا جائے گا ۔
کرشنگ مشین بغیر اجازت تنصیب اور استعمال پر پابندی کیلئے قانونی مسودہ تیار
