سوات(مارننگ پوسٹ) معلومات تک رسائی کا عالم دن سوات اور ملاکنڈ میں انتہائی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا ، اس سلسلے میں سوات میں عوامی ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جو کہ مینگورہ کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا سوات پریس کلب پہنچ گیا ، جس سے عوامی ویلفیئر سو سائٹی کے چیئرمین سید محی الدین نے صحافیوں کو ایک یاداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں معلومات تک رسائی کا عالمی دن منا یا جارہا ہے ، ہم نے سوات مینگورہ اور ملاکنڈ بٹ خیلہ میں واکس کا اہتمام کیا ہے کہ سرکاری اداروں کی معلومات تک رسائی ہمار ا حق اور فرض ہے ، سرکاری اداروں تک پاکستان کا عام شہری رسائی کر سکتا ہے اور ایک سادہ درخواست پر کسی بھی ادارہ سے معلومات لے سکتا ہے جو کہ پاکستانی شہریوں کا حق اور فرض بنتا ہے ، انہوں نے اس موقع پر میڈیا کی وساطت سے تمام سرکاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ، عوامی ویلفیئر کیساتھ کولیشن آن رائٹ ٹو انفارمیشن تعاون کررہا ہے تاکہ عام شہریوں میں اس بارے میں معلومات حاصل ہو ۔
معلومات تک رسائی کا عالم دن سوات اور ملاکنڈ میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا
