سوات(مارننگ پوسٹ) نیب خیبر پختونخوا کی چارباغ میں کارروائی ،تحصیلدار محمد یونس اور پٹواری حکیم جان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ،دونو ں کو نیب نے زمینو ں میں کرپشن پر گرفتار کیا ہے ،سوات نیب پریس ریلز کے مطابق سوات کے تحصیل چارباغ میں نیب خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار محمد یونس اور پٹواری حکیم جان کو گرفتار کرلیا ہے دونوں کو زمینوں میں مبینہ کرپشن پر گرفتار کیا گیا دونوں ملزمان کو نیب ساتھ لے گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے ۔