سوات (مارننگ پوسٹ) سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل ، معروف صنعت کار یوسف علی خان صدر منتخب ، علی شیر میاں نائب صدر جبکہ خورشید انور سینئر نائب صدر چن لئے گئے ، نو منتخب صدر نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے استحکام اور مسائل کے حل کیلئے ایک جامع پروگرام پیش کر دیا تفصیلات کے مطابق سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل ہو گئے جس کے تحت سوات کے معروف صنعت کار یوسف علی خان صدر جبکہ علی شیر میاں نائب صدر اور خورشید انور سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے نو منتخب کابینہ کے اعزا ز میں فضا گٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام ہوا جس میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، سابق صوبائی وزیر واجد علی خان ، تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان کے علاوہ سوات چیمبر آف کامرس کے سابق عہدیداروں ، ایگزیکٹیو ممبران جہانزیب گوگل و دیگر اور جنرل کونسل کے ممبران کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ، منتخب بلدیاتی نمائندوں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سینئر صحافی غفور خان عادل اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر یوسف علی خان نے کہا کہ مجھ پر جس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے میں کوشش کرونگا کہ اس اعتماد پر پورا اُتر سکوں انہوں نے کہا کہ میرے کندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے ان ذمہ داری کو بطریق احسن سرانجام دینے کیلئے اپنے بزرگوں سے رہنمائی حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سوات چیمبر آف کامرس کی فعالیت پر بھر پور توجہ دینگے اور اس حوالے سے میرا اور میری ٹیم میں شامل افراد کی خدمات حاضر ہونگے انہوں نے کہا کہ سوات چیمبر کو ملاکنڈ ڈویژن میں ایک منفرد مقام حاصل ہے اور آج اس کے ممبران کی تعداد گیارہ سو سے تجاوز کر گئی ہے ۔
سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل، یوسف علی خان صدر منتخب
