سوات(مارننگ پوسٹ )یوسی تلیگرام میں سوئی گیس پائپ لائن پر کام کا آغاز ،ممبر ڈسٹرکٹ کو نسل محمد ابرار خان نے باقاعدہ افتتاح کردیا ،علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ سیر تلیگرام میں انجینئر امیر مقام کے منظور کردہ سوئی گیس پائپ لائن پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا ہے جس کی افتتاح مسلم لیگ (ن) کے رہنما وممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد ابرار خان نے کیا تقریب میں علاقہ مشران اورعام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،افتتاح کے موقع پر یوسی تلیگرام کے ڈسٹرکٹ ممبر محمد ابرار خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور کو شش کر رہے ہیں ہم دعوے نہیں بلکہ عوام کی بنیادی مسائل حل کرکے دیکھاینگے آئندہ آنے والے انتخابات میں تبدیلی والوں کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا علاقے کے عوام نے پہلے بھی مسلم لیگ کو بھاری مینڈٹ سے کامیاب کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ کو کامیاب کرینگے مسلم لیگ واحد پارٹی ہے جو عوام کو بنیادی سہولیات دے سکتے ہیں سوئی گیس منگلور سے ملم جبہ یوسی تلیگرام اور قلعہ بیش بنڑ تک فراہم کیا جائے گا اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے رہنما سید بخت بلند ،معروف بزنس مین رفیع الملک ،یار محمد ،کسان کو نسلر بخت شیر علی اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔