سوات(مارننگ پوسٹ)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ الیکشن 2018ء میں کامیابی حاصل کرکے ضلع سوات کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔لاکھوں روپے تنخواہوں کے باوجود ’’واسا‘‘ پانی فراہمی اور صفائی کا نظام درست نہ کرسکے۔ حکمران الیکشن کے موقع پر عوام کو دھوکہ دے کر پھر غائب ہوجاتے ہیں۔جماعت اسلامی کی قیادت حقیقی معنوں میں عوامی کی ترجمانی کا حق اداکرے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وتکے شاہدرہ مینگورہ میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مینگورہ سٹی حاجی محمدیاسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ان شاء اللہ آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔اسلامی نظام کی نفاذ سے ملک کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔