سوات(مارننگ پوسٹ) ایکسلشیئر کالج میں پروفیسر اسماعیل کی بطور پرنسپل تعیناتی انتہائی احسن اقدام ہے ، ان کی سربراہی میں کالج اپنا کویاہوا مقام حاصل کریگی ، حاجی محمد جمیل، تفصیلات کے مطابق شاہدرہ وتکے کے سماجی شخصیت حاجی محمد جمیل نے اخباری بیان میں کہاہے کہ ایکسلشیئر کالج ایک معیاری تعلیمی درسگاہ مگر کچھ عرصے سے ادارے نے اپنا مقام کھویاتھا ، اب حکومت خیبر پختون خوانے کالج میں انتہائی تجربہ کار اور اس کالج کو خراب حالت میں بھی بہتر طریقے سے چلانے والے سابقہ پرنسپل پروفیسر محمد اسماعیل کو بطور پرنسپل تعینات کیاہے جوکہ ایک ا حسن اقدام ہے ۔ ایوارڈ یافتہ پروفیسر محمد اسماعیل کالج ہذا کو مزید بہتری کی طرف گامزن کریگا اور اپنے تجربے کی بنیاد پر کالج کا کھویاہوا وقار بحال کریگا، ایکسلیشئرکالج کسی وقت میں سوات کے بہترین درسگاہوں میں شمارہوتاتھا ۔ نومنتخب پرنسپل سے امید ہے کہ وہ نیم سرکاری ادارہ ہونے کے ناطے کالج کی پالیساں علاقے کے ہونہار طلباء کیلئے مزید بہتر بنائینگے اور کالج کو تعلیمی بورڈ میں نمایا ں مقام دلایاجائیگا، انہوں نے پروفسیر اسماعیل کی تعیناتی پر حکومت کو خیراج تحسین پیش کیا اور علاقے کے لوگوں کے طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ایکسلشیئر کالج میں پروفیسر اسماعیل کی بطور پرنسپل تعیناتی انتہائی احسن اقدام ہے، حاجی محمد جمیل
