سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق ترقی کاسفر جاری ہے اور جاری رہیگا، پی ٹی آئی کے عوام دوست اقدامات سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہے، لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کی ثبوت ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے مطمئن ہیں، حلقہ پی کے 4کے لئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے منظور ہوئی ہے اور علاقے کے تعمیروترقی پر اربوں روپے خرچ کی جارہی ہے ان خیالات کااظہا ر انہوں نے ویلج کونسل سپل بانڈئ کے علاقہ بدرو کنڈو میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ایم پی اے عزیز اللہ گران خان پر مکمل اعتماد کااظہار کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ کی عوام دوست پالیسی کو بھی سراہا۔ جس پر عزیز اللہ گران نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پہلی بار پاکستانیوں کو عوام دوست اورمحب وطن وزیراعظم ملاہے۔ اور ان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکاہے انہوں نے کہا کہ عوامی امنگوں کے مطابق ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے اور عوام بھی یہ سفر جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست اقدامات کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ عوام کی مسائل حل ہوسکے۔لیکن ہم نے عوامی مسائل حل کرنے کا تہیہ کررکھاہے، کسی کو عوام کی ترقی اور خوشحالی کی اس سفر میں روڑے اٹھکانے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوام کے مسائل اورمشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، ہم نے حلقہ پی کے 4میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں روپے منظورکئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ محمودخان کی خصوصی مہربانیوں کیوجہ سے حلقہ پی کے 4کی ترقی اورکوشحالی کیلئے فنڈ بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کیاجارہاہے اور علاقے کے لئے منظورہونے والی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقیاتی انقلاب برپاہوگا۔
سپل بانڈئ علاقہ بدرو کنڈو میں سینکڑوں لوگوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
