اسلام آباد… سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے میں457 ملازمین اور افسران جعلی ڈگریوں کے حامل ہیں۔ ان میں16 پائلٹ ،33 ائیر ہوسٹس اور52 انجینیئرز شامل ہیں۔ قومی ائیر لائن کے67 افسران بھی جعلی ڈگری ہولڈر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ پی آئی اے میں بھرتی کے لئے کوئی میرٹ پالیسی نہیں۔ اعلی عہدوں پر نان پروفیشنل افراد کو تعینات کیا گیا ۔رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ پی آئی اے میں تبدیلی کے لئے تجربہ کار افراد پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ عدالت نے ایک ماہ میں آڈٹ رپور ٹ پر جواب طلب کیا ہے۔