سوات(مارننگ پوسٹ)گورنمنٹ بوائزہائر سیکنڈری سکول کشورہ میں اساتذہ کی کمی ،سینکڑوں طلباء کو پڑھائی میں شدید مشکلات کا سامنا ،طلباء کا تعلیم متاثر ،کوئی پوچھنے والا نہیں ،تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے والی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق سوات ملم جبہ کے علاقہ کشورہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول میں گزشتہ کئی ایک سال سے اساتذہ کی کمی ہے جس میں ایس ایس کے آٹھ ،اسلامیات کے ایک ،اردو کے ایک اور انگلش کے اُستاد شامل ہیں دور افتادہ علاقوں سے آنے والے سینکڑوں طلباء کی پڑھائی شدید متاثر طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ،ادھر سماجی وسیاسی کارکن ابراہیم خان اور یوسی ملم جبہ کے ضلعی کونسلر نے کہا ہے کہ کشورہ سکول میں اساتذہ کی کمی تبدیلی والی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ زیادہ تر اساتذہ نے سیاسی بنیادوں پر اپنے تبادلے کر رکھے ہیں کوئی استاد سکومیں ڈیوٹی کرنے کیلئے تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اُنہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور محکمہ تعلیم سے اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے کہ کشورہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائے اگر ایساں نہ کیا گیا توہم طلباء سمیت سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کریں گے ۔
گورنمنٹ سیکنڈری سکول کشورہ میں اساتذہ کی کمی ،سینکڑوں طلباء پڑھائی سے متا ثر
