پشاور()سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پی آئی اے سمیت دیگر ہوائی کمپنیوں کے عملے کی تعلیمی اسناد کی خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز اور اداروں سے تصدیق کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا جبکہ پی آئی اے پشاور نے جعلی تعلیمی اسناد پر 7خواتین کریو سمیت 19ملازمین کو برطرف اوردرچنوں کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے ادھر پی آئی اے خیبر پختونخوا کے آڈٹ میں پی ایس ایم سیکشن میں 12کروڑ روپے سے زائد خوردبرد کرنے پر تین افسران کی برطرفی کی سفارش بھی کی گئی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پی آئی اے پشاور میں کیبن کریو اور پائلٹوں کی تعلیمی اسناد کی خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈ زاور اداروں سے تصدیق کی جائیگی جس کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا، پی آئی اے اور دیگر ہوائی کمپنیوں میں صوبے کے مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنیوالے مرد وخواتین کریو کی میٹرک ، ایف اے ، بی اے کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کی جا رہی ہے تعلیمی اسناد کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی ۔