لندن(این این آئی)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی تصویر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آویزاں کردی گئی۔ ملالہ یوسف زئی کی تصویر کے ساتھ معروف پشتو شاعر رحمت شاہ کی نظم بھی چسپاں کی گئی ہے جس میں ملالہ یوسف زئی کو ہمت و شجاعت کا مظاہرہ کرنے کیلئے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ملالہ کے والد ضیاء و الدین یوسف زئی نے ٹوئٹر پر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میںآویزاں ملالہ کی تصویر اور نظم شیئر کی اور ساتھ میں لکھاکہ ہم فنکار شیرین نشا کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک زبردست فن پارہ بنایا ہے جو ہمت، حوصلے اور عزم کی عکاسی کر رہا ہے۔