سوات (مارننگ پوسٹ)مینگورہ شہر میں سوات میڈیکل کمپلکس اور دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے فیسوں میں بےتحاشہ اضافہ،غریب عوام کو سخت مشکلات کا سامنہ چیف جسٹس اف پاکستان سے فوری نوٹس کا مطالبہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوات رکشہ یونین ڈرائیور کے چئیرمین جہانزیب اف امانکوٹ نے میڈیا کو بتایا کہ عوام سرکاری ہسپتالوں کی خستہ ہالی کیوجہ سے پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کا رخ کرتے ہیں مگر ڈاکٹروں نے اپنے فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام کے مشکلات میں اور اضافہ کردیاہے صرف معائینے کی فیس 800 اور باقی کسر دوائی میں نکل جاتی ہے جو سوات غریب عوام کی ساتھ ظلم کے مترادف ہے
سوات پرائیویٹ ہسپتالوں میں زائد فیسوں کا نوٹس لیا جائے
