سوات:تحصیل کبل کے علاقہ کالاکلے نصرت میں دستی بم دھماکہ میں دو بچے جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کو کھیتوں میں ایک پرانا دستی بم ملا جس کووہ کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک گر جانے سے دستی بم چل گیا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور قریب کھڑے چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سوات میں دستی بم دھماکہ، 2 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی
