سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ گراسی گراونڈ میں کوہسار ایجوکیشن کے سپیشل طلبا کے لئے سپورٹس گالہ منعقد کی گئی جس میں کرکٹ،ولی بال،باسکٹ بال،رسہ کشی اور مختلف مقابلے کرائے گئے ،سپورٹس گالہ فزیکل ایجوکیشن اور سپورٹس سائنس ڈپارٹمنٹ جہانزیب کالج سوات کے طرف سے منعقد کیا گیا ، پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرحضر ت اللہ خٹک ،ایڈیشنل کمشنر بابوزئی جواد خان ،اسسٹنٹ کمشنر شاکراللہ،ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن کرامت اللہ،عارف، وسیم خان،طاہراللہ ،طارق جمیل تھے،سپورٹس گالہ کے اختتام پر طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے