سوات(مارننگ پوسٹ)غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کامعاملہ ، ایم پی اے گران خان نے اسمبلی فلور پر اٹھانے کااعلان کردیا، اعلیٰ سرکاری عہدوں پرفائز آفیسرز کے کرتوت بے نقاب کرنے کافیصلہ ، میرٹ کی دھجیاں اُڑانے اورلاقانونیت میں ملوث افراد کے حوالے سے اکھٹے کئے گئے ثبوت وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کو پیش کرنے کاعزم ، صوبائی اسمبلی فلور پر اہم انکشافات کرنے کا عہد، مزید چشم پوشی پر صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنادینے کااعلان کرتاہوں، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے سرکاری محکموں میں کرپشن کیخلاف جہاد جاری رکھنے کااعلان کرتے ہوئے اپنا اگلا ہدف محکمہ فشریز، لائیوسٹاک اور ریسرچ مقررکردیاہے ، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عزیز اللہ گران نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مذکورہ تینوں محکموں کے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائیز ڈائریکٹر ز جنرل کے ہاتھوں تینوں محکمے تباہی کے دہانے پرکھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ان اعلیٰ حکام نے میرٹ اوراصول کی دھجیاں اڑادی ہے۔ ان کی وجہ سے صوبائی حکومت اور تحریک انصاف کی بدنامی ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ان اعلیٰ عہدوں پرفائیز سرکاری حکام نے ان کی بات نہ ماننے والے 27ماتحت آفیسرز کو معطل کردیاہے۔ ان سرکاری آفیسرز کو غیرقانونی طور پر تبدیل کیاگیاہے کیونکہ یہ لوگ ان کے ساتھ بندربانٹ کاحصہ دار نہیں رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ڈی جی شیرمحمدخان اورسیکرٹری شوکت علی کی اقرباپروری اورغیرقانونی بھرتیوں کے بارے میں ہم نے پورے ثبوت اکھٹے کرائے ہیں۔ ان دونوں اوران کے دیگرساتھیوں کی وجہ سے مذکورہ محکموں کی تباہی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ان لوگوں کی ہرحکومت میں پوجھاپارٹ اوران کے کرتوت بہ زبان عام ہے ، انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں اور موجودہ حکومت میں ان لوگوں کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہوتی ہے ۔ ان کی غیرقانونی بھرتیوں اور بھرتیوں میں صرف اپنے لوگوں کو نوازناان کی اقرباپروری اورلاقانونیت کو منظرعام پر لائیں گے ۔ جس نے اس سلسلے میں پورے معلومات اکھٹے کرائے ہیں جو اسمبلی فلور پر لاؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی دھجیاں اڑانے اورسرکاری لوگوں میں اپنے رشتہ داروں کو نوازنے میں شیرمحمدخان اورشوکت علی نے ریکارڈ بنارکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی کرپشن کی وجہ سے تحریک انصاف ، عمران خان ، وزیراعلیٰ محمودخان اور فرض شناس اورشفافیت پر یقین رکھنے والے صوبائی وزیرزراعت محب اللہ خان کی بدنامی ہورہی ہے۔ کیونکہ غلط کام یہ سرکاری لوگ کررہے ہیں۔ اور بدنامی پاک دامن انسان محب اللہ خان کی ہورہی ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے محب اللہ خان سمیت دیگرممبران اسمبلی نے میرٹ کا پورا پورا خیال رکھنے کا حلف لیاہے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم نے سرکاری محکموں کو کرپشن سے پاک کرنے کی جدوجہد شروع کی ہے ۔ لیکن اس طرح کرپٹ اور میرٹ دشمن سرکاری لوگوں کی وجہ سے بلاوجہ ہم بدنام ہورہے ہیں، انہوں نے فشریز ، لائیوسٹاک اور ریسرچ میں ہونیوالی غیرقانونی بھرتیوں ، میرٹ کی خلاف ورزی اور منوں کے حساب سے زندہ ٹراؤٹ مچھلیوں کو مردہ ظاہرکرتے اورہچریوں کے قیام میں ہونیوالی اقرباپروری اور لاقانونیت کے حوالے سے فوری طور پر انکوائیری کی جائے۔ اور شیرمحمد، شوکت علی اور ان کے دیگرساتھیوں کوشامل تفتیش کیاجائے۔ بصورت دیگر ہم صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنادیں گے۔ ان آفیسرز کے دفاترمیں دھرنادینگے ، انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے اسمبلی میں تحریک بھی جمع کرائی ہے ۔ انشاء اللہ اس اہم معاملہ کو اسمبلی فلور پر اٹھاؤنگا۔ اوران کرپٹ اوربدعنوان عناصر کوبے نقاب کرکے رہونگا۔
عزیزاللہ گران نے غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کامعاملہ اسمبلی فلور پر اٹھانے کااعلان کردیا
