سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں پائے کی قیمتوں کو ’پر‘ لگ گئے۔ جو کہ غریب اور متوسطہ طبقہ کے پہنچ سے دور ہوگئی ہے ،بڑے اور کم عمر جانوروں کی پائے 500 سے 1400 روپے تک جوڑا فروخت ہونے لگا،کم عمر جانوروں کے پائے 500 تا 700 جبکہ بڑے جانوروں کے پائے 1200 سے لیکر 1400 روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں،پائے فروخت کرنے والے قصابوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی بھاری مقدار میں افغانستان برامد مہنگائی کی اصل وجہ ہے،جس سے قیمتیں برح گئی ہے، پائے جو سردیوں کے موسم میں بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں اور مینگورہ شہر میں اس کے پرانی دکانیں ہے جہاں پر بڑے تعداد میں لوگ پائے کھانے جاتے ہیں،لیکن قیمت میں یک دم اضافے سے غریب اور متوسطہ طبقہ نے وہاں کا رخ کرنا چھوڑدیا ہے،لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے وہ مہنگے داموں پائے نہیں کھا سکتے،لوگوں کا کہنا ہے کے حکومت خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کیخلاف کارروائی کریں
سوات میں پائے کی قیمتوں کو ’پر‘ لگ گئے
