سوات (مارننگ پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ ن سوات کے جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف کی گرفتاری ایک سازش ہے ، حکومت حالات خراب کر رہی ہے ، ن لیگ کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ، ن لیگ نے عام انتخابات میں دھاندلی کے باوجود موجودہ حکومت کو تسلیم کیا تاکہ جمہوریت کا تسلسل برقرار رہ سکے لیکن حکومت اپنے لئے حالات خود خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، میاں شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف آج نشاط چوک مینگورہ میں دوپہر 2 بجے پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہو گا کارکنان اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو گرفتار کرکے حکومت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے حکومت زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتی ن لیگ نے دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کو صرف اور صرف جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے تسلیم کیا مسلم لیگ ن احتجاجی دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی لیکن حکومت نے ہمارے ساتھ دوسرا راستہ نہیں چھوڑا ہے اسلئے ملک کی سطح پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور اپنے قائد میاں نواز شریف کے ہر حکم کی تعمیل کی جائے گی انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ آج نشاط چوک مینگورہ میں دو بجے دوپہر ہونے والے مظاہرے میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائے ۔