سوات (مارننگ پوسٹ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی صدر غضنفر بلور نے کہا ہے کہ سوات چیمبر سے تعلق رکھنے بزنس کمیونٹی اور صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ، اپنے دور صدارت میں چائنہ بزنس ویزوں کے حوالے سے ایمبیسڈر سے بات کرینگے اور مسئلہ حل کرینگے ، موجودہ حکومت نے بجلی ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صنعت کاروں اور کاروباری افراد کو بری طرح متاثر کیا ہے ، ملاکنڈ ڈویژن میں فارنرز سیاحوں کی این او سی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اعلیٰ سطح پر اُٹھائے جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ سوات کے موقع پر سوات چیمبر آف کامرس کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اُن کے ساتھ فیض محمد فیضی صدر پشاور چیمبر آف کامرس ، حاجی افضل کوارڈی نیٹر FPCCI ، ریاض ارشد ، عابد اللہ خان یوسفزئ ، فیض رسول ، ملک نیاز اور صدر گل بھی موجود تھے سوات چیمبر آف کامرس کے صدر یوسف علی خان ، سینئر نائب صدر خورشید انور ، نائب صدر علی شیر میاں ، احمد خان ، نور محمد خان اور عدنان خان نے غضنفر بلور کو سوات چیمبر کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہوں نے خصوصی طور پر چائنہ ویزوں کیلئے تاجروں کے مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری غضنفر بلور نے اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کے ذریعے بزنس کمیونٹی ، صنعت کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ چائنہ ویزوں کے حوالے سے میں خود چائنہ ایمبیسڈر سے بات کرونگا تاکہ تاجروں کو ویزوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں غیر ملکی سیاحوں کے اجازت اور بزنس کمیونٹی اور تاجروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے وفاقی وزیر اور صوبے کے سطح پر متعلقہ حکومتی ارکان کو آگاہ کیا جائے گا
سوات میں بجلی ،گیس قیمتوں میں اضافہ سے صنعت کار اور کاروباری افراد بری طرح متاثر ہوگیے،مرکزی صدر
