سوات(مارننگ پوسٹ) مراد آباد اور منگلور کے درمیان پل پانی میں بہہ گیا، جس سے منگلور مراد آباد اور آس پاس کے علاقوں کا رابطہ منقطع، پل بہہ جانے سے شہریوں کے ساتھ ساتھ سکول جانے والے بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا، شہریوں نے حکومت سے پل کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے منگلور خوڑ میں تغیانی سے منگلور اور مراد آباد کے درمیان واحد رابطہ پل گزشتہ رات پانی میں بہہ گیا ہے جس سے منگلور مراد آباد اور آس پاس کے علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے دیگرافراد کے ساتھ ساتھ سکول کی بچیوں کو سکول جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے مقامی لوگوں نے حکومت سے فوری طور پر پل کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔


۔۔