پشاور()سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی متعارف کرانے کیلئے تجاویز پرغور شروع کردیا گیاہے مجوزہ سفارشات کے مطابق سال میں صرف ایک مرتبہ اساتذہ کے تبادلوں اورتعیناتیوں کی اجازت ہوگی جس پر باقاعدہ مشاورت جاری ہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں میں بچوں کوبہتر تعلیمی سہولیات اورانکا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اساتذہ کے تبادلوں اورتعیناتیوں کی پالیسی پرباقاعدہ مشاورت شروع کردی ہے جس کے تحت تجویز پیش کی گئی ہے کہ سال میں صرف ایک مرتبہ ٹیچرز کے تبادلوں کی اجازت دی جائے گی جوماہ مارچ یا گرمیوںکی تعطیلات کے دوران کئے جائیںگے جبکہ نیاتعلیمی سال شروع ہوتے ہی تمام ترتبادلوں اورتعیناتیوں پر پابندی لگ جائے گی جس کیلئے کوئی اعلامیہ وغیرہ جاری نہیں ہوگا تاہم شادی ،میڈیکل اور باہمی تبادلوں سمیت ایمرجنسی حالات میں رعایت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
۔