پشاور() محکمہ صحت میں ہرقسم کی بھرتیوں اور تعیناتیوں پرغیرمعینہ مدت کیلئے پابندی لگادی گئی ہے اس سلسلے میں بدھ کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوامیں عوامی مفاد کے پیش نظر ہر قسم کی بھرتیوں اور تقرریوں پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی ہوگی جس پر عملدرآمد کیلئے محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع نے بتایاکہ اس سے قبل بھی محکمہ صحت خیبر پختونخوامیں ڈاکٹروں کے تبادلوں اور تعیناتی پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم متعلقہ سیکشنوں کے افسران سیکرٹری صحت کے علم میں لائے بغیر تاحال تبادلے کررہے ہیں جس کی پیشگی اجازت بھی نہیں لی جارہی ہے ۔