خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری محکموں کی ری سٹرکچرنگ اور اصلاحات کے پروگرام کے تحت 6ہزار5سو آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں صوبائی کابینہ کے گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں کابینہ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹاسک دے دیا ہے اس بات کا انکشاف صوبائی سیکرٹری خزانہ شکیل قادر نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران کیا، صوبائی سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میںسرکاری محکموں میں موجود ساڑھے چھ ہزار خالی آسامیوں کو ختم کرنے اور کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سیکرٹری فنانس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت 5ہزار 584نئی آسامیاں پیدا کرے گی جب کہ گزشتہ مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے 12ہزار4سونئی آسامیاں پیدا کی تھیں،انہوں نے کہا کہ جن آسامیوں کو ختم کیا جارہاہے انکی موجودہ وقت میں ضرورت نہیں رہی اور مذکورہ آسامیاں کافی عرصے سے خالی پڑی ہیں جبکہ ان کے خاتمے سے صوبائی خزانے کو ایک ارب روپے کی بچت ہوگی ۔
خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری محکموں کی6 ہزار5سو آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
