سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ عوامی نشنل پارٹی سوات کے رہنما عبدالعلی اشنا نے کہا ہے کی سوات کے اہم مقامات،سڑکوں،پارکوں،پولیس لائن،کمشنر آفس اور دیگر مقامات پر چنار درختوں کے خلاف جاری مہیم ختم کی جائے،یہ درختیں والی سوات کے زمانے میں اور اس سے پہلے کی لگائی گئی ہیں،چنار کے درخت کا قدرتی حسن ہوتاہے،جبکہ سوات کےلیے یہ ایک قیمتی اثاثہ ہے،اس لئے ان قمیتی درختوں کی حفاظت کی جائے،ایک چنار درخت کی عمر ماہرین کے مطابق 200 سال ہوتی ہے مگر ان تناور خوبصورت درختوں کی ابھی 100 سال بھی پورے نہیں ہوئی