سوات(مارننگ پوسٹ) خپل وزیر اعلی کے آبائی علاقے سے پولیس ٹریننگ سنٹر نوے کلے کو سوات سے مبینہ طورپر بونیر منتقلی کابڑا انکشاف،پہلے مرحلے سوات پولیس ٹریننگ سنٹر سے ٹریننگ حاصل کرنے والے پولیس ریکروٹس کو بونیر سنٹر میں ٹریننگ منتقل کردیا جائیگا اور سوات پولیس ٹریننگ سنٹر کو قبائلی علاقوں کے لیویز اہلکاروں کو ٹریننگ سنٹر کے طور پر استعمال کیا جائیگا جبکہ بعد میں قبائلی لیویز اہلکاروں کے ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد اس سنٹر کو ختم کرکے یہاں پر پولیس کے لئے یڈمنسٹریٹرز بلاک بنائے جائینگے تفصیلات کے مطابق باخبر زرائع سے معلوم ہو ا کہ سوا ت کے پرانے پولیس لائن نوے کلے میں سوات پولیس ٹریننگ سنٹر کو مبینہ طورپر بونیر منتقیلی کا بڑا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے متعلقہ حکام کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوچکی ہے جبکہ آج بروز جمعہ 28فروری کو اس سلسلے میں ووبارہ اڈیشنلی آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریننگ کے مابین میٹنگ کا انعقادہونے کا امکان ہے جس میں سنٹر کے بونیر منتتقیلی کے بارے مزید فیصلے کئے جائینگے زرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سوات پولیس ٹریننگ سنٹر میں زیر تربیت ریکروٹس کوٹریننگ کے لئے بونیر منتقل کیا جائیگا جبکہ سوات پولیس ٹریننگ سنٹر کو قبائلی اضلاع میں پولیس فورس میں ضم ہونے لیویز اہلکاروں کو یہاں پر ٹریننگ دی جائیگی اور جب ان قبائلی اضلاع کے لیویز اہلکاروں کی ٹریننگ مکمل ہوگی تو یہاں سے جو پولیس ٹریننگ سنٹر تھا وہ سوات کے بجائے بونیر میں بطور ٹریننگ استعمال کیا جائیگا اور سوات پولیس ٹریننگ سنٹر کو بعد میں مبینہ طورپر پولیس کے ایڈ منسٹریٹرز بلاک کے طورپر استعمال کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
سوات پولیس ٹریننگ سنٹر کو مبینہ طورپر بونیر منتقلی کابڑا انکشاف
