ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں جلد وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخواسے مشاورت کے بعد اعلامیہ جاری کیا جائے گا ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر 27اگست کو صوبے کے تمام پبلک سیکٹر کے یونیورسٹیوں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلامیہ جاری کیا بعدازاں یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی ایسوسی ایشنز نے اس پابندی کو مسترد کردیا اور صوبائی حکومت سے جلد ازجلد یونیورسٹیوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے سیکرٹری منظور احمد کی صدارت میں ایک اجلاس میں یونیورسٹیوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کو ہٹانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ اس سلسلے میں پابندی کو ہٹانے کے لئے اعلامیہ جاری کرنے پر صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جلد وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخواسے مشاورت کرینگے۔
یونیورسٹیوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ
