سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ممبران اسمبلی کا وزیراعلیٰ محمود خان پر مکمل اعتماد ہے وزیراعلیٰ محمود خان کی تبدیلی یا استعفیٰ لینے کی سوشل میڈیا پر خبروں کی پُرزورتردید کرتے ہیں بعض سازشی عناصر عوام کو حکومت سے بد ظن کرنے کیلئے افواہیں پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے محمود خان کی دن رات محنت ،کاوشوں اور غریب عوام کی فلاح اور ادروں کے استحکام کیلئے کام کرنے کے جذبے کو ہم سہراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ محمود خان کی بہتر کارکردگی عوام کے سامنے ہیں اور انشاء اللہ محمود خان آئندہ پانچ سال تک صوبے کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان اور ممبران اسمبلی کا وزیراعلیٰ محمود خان پر مکمل اعتماد ہے،فضل حکیم
