سوات( مارننگ پوسٹ )چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کوخیبر پختونخوا کے بڑے اضلاع کی طرح ہر قسم کی بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہماری کوشش ہے کہ سوات کے لوگوں کو صحت و تعلیم سمیت تمام شعبوں میں اپنے ہی علاقے میں انکی دہلیز پر عالمی معیار کی بہترین سہولیات مہیا ہوں جبکہ انہیں سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی طبی سہولیات بھی بالکل مفت دستیاب ہوں فضل حکیم خان نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے ہر شعبے کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے اور ان میں وہ تمام ضروری سہولیات بھی میسر بنائی جا رہی ہیں جو انسان کی قیمتی زندگی بچانے میں مفید ثابت ہوں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار کیجولٹی کو جدید آئی سی یو فراہم کیا ہے جس میں ہر بیڈ کے ساتھ جدید وینٹی لیٹر مشین اور دل کی مریضوں کو بروقت علاج مہیا ہو گا وہ سنٹرل ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیجولٹی میں نئی بننے والی آئی سی یو کے معائنہ کے موقع پر باتیں کر رہے تھے اس موقع پر سیدو گروپ آف ہاسپٹلز کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق، ایم ایس ڈاکٹر سعد اللہ خان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سلیم، کیجولٹی انچارج طارق خان، آئی سی یو انچارج ڈاکٹر مثل خان، ضلعی کونسلر سہیل سلطان ایڈوکیٹ، پریس سیکرٹری و ترجمان احمد شاہ اور دیگر زعما بھی موجود تھے چیف ایگزیکٹیو نے چیئرمین ڈیڈیک کو آئی سی یو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ آئی سی یو کا جلد ہی افتتاح ہوگا جس میں پہلی بار جدید وینٹی لیٹر مشین اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں فضل حکیم خان نے سیدو شریف ہسپتال کو بڑے ہسپتالوں کے برابر لانے پر اس کے چیف ایگزیکٹیو اور ایم ایس کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ قلیل مدت میں برن یونٹ، ڈینٹل بلاک، گائنی وارڈ اور آئی سی یو سمیت ہسپتال میں عوام کے علاج معالجے میں آسانیاں پیدا کردی گئی ہیں جو بڑی حوصلہ افزا بات ہے انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
مالاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بارسنٹرل ہسپتال کیجولٹی کو جدید آئی سی یو فراہم
