آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں (ن) لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام گزشتہ روز نیب کے سامنے پیش ہوئے نیب خیبر پختونخوا کی تحقیقاتی ٹیم نے امیر مقام کو سوالنامہ دیا اور ان کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق سوالات پوچھے گئے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ انہیں اپنے اندریاباہرہونے کاکوئی فکرنہیںمگر وطن عزیزکی فکرلاحق ہے ۔ملک ایک اناڑی ڈرائیور کے ہاتھ لگاہے کہیںگہرے کھائی میںنہ گرجائیں سب کوچورڈاکوکہنے سے عوام کی خدمت نہیںہوتی اورنہ مسائل کم ہوتے ہیں،جس کے پاس اپنی کوئی کارکردگی یاایجنڈانہ ہووہ اس قسم کے شوشے چھوڑکرعوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ ایک آئی جی کاتبادلہ نہ کرسکنے والے این آر اوکی باتیں نہ کریں توبہترہے ۔ حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی کوئی ضرورت نہیںکچھ عرصے بعدوہی لوگ سڑکوںپرہوںگے جنہوںنے تحریک انصاف کوووٹ دیاتھاانہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت کو100دن پورے ہونے کوہیں عوام سے جتنے جھوٹے وعدے کئے تھے ہم وہ یاد دلاتے رہیںگے۔دامن صاف ہے قومی احتساب بیوروجتنی مرتبہ بلائے پیش ہوتے رہیںگے۔
امیر مقام نیب کے سامنے پیش آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق سوالات پوچھے گئے
