سوات (مارننگ پوسٹ)وزیر معدنیات خیبر پختونخواہ ڈاکٹر امجد علی خان نے جمعرات کے روز محکمہ معدنیات پشاور میں ایک کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا جہاں پر ٹیلیفون، ای میل، فیس بک اور وٹس ایپ کے ذریعہ ہر قسم کی شکایات وصول ہونے کے بعد اس پر ضروری کاروائی کی جائیگی۔کمپلینٹ سیل کے قیام کا مقصد محکمہ معدنیات اور اس کی کارکردگی میں شفافیت لانا اور اسے صوبے اور عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کے قابل بنانا ہے۔ اس کمپلینٹ سیل کے فون نمبر 0919211153 ، 0919211146، وٹس ایپ نمبر 03485794348،ای میل ایڈریس complaintdgmm@gmail.com اور فیس بک آئی ڈی DGMMCOMPLAINTCELL پر عوام شعبہ معدنیات کے حوالے سے ہر قسم کی شکایت بلا کسی خوف و ڈر کے درج کرا سکتے ہیں ۔ شکایت کنندہ کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔