سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے بعض عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں تمام سرکاری دفاتر عوام کی سہولت کے خاطر اپنے دفتر کے باہر سائن بورڈلگائیں تاکہ لوگوں کو متعلقہ دفاتر پہنچنے میں آسانی ہو عوامی حلقوں کی طرف سے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر اور آس پاس کچھ سرکاری دفاتر پر شناخت کے طور پر سائن بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے بار بار شکایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان نے ٹیم کے ہمراہ اچانک کچھ دفاتر پر چھاپہ مارااس موقع پر اُن کے ساتھ اے سی ہیڈ کوارٹر قاضی ریاض علی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اس دوران سائن بورڈ نہ ہونے پرڈرگ انسپکٹر آفس اور دوسرے دفاتر کے حکام کی سخت سرزنش کی اور اُن کو ہدایت کی کہ وہ جلد ازجلد لوگوں کی سہولت کی خاطر اپنے دفاتر کے باہر سائن بورڈ لگائیں محمد فواد خان نے محکمہ صحت کے گودام برائے لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام میں بے ترتیب سرکاری املاک ، مشینری ، فرنیچر اور گاڑیوں کی کھلے میدان میں موجودگی اور انہیں نقصان پہنچنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکمے کو فوری طور پر اس بارے میں رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی انہوں نے تمام محکموں کو یہ بھی ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اپنے دفتر کے باہر سائن بورڈ لگانے کے ساتھ ساتھ کسی خاس جگہ پر ایک پینا فلیکس بھی لگائیں جس پر اُس دفتر اورمحکمہ سے متعلق خدمات درج ہوں اور ان پر مقررہ سرکاری فیسوں کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہو۔