پشاور(نیوز)صوبائی حکومت کی جانب سے دوسری سہ ماہی کی قسط موصول ہونے پر محکمہ صحت نے اڑھائی ہزار ملین روپے کی رقم جاری ترقیاتی منصوبوں کو عمارتی ڈھانچہ کی تعمیر اور طبی سامان اور فرنیچر وغیرہ کی خریداری کیلئے تقسیم کردئیے ہیں اس سلسلے میں تفصیل کے مطابق بجٹ میں ترقیاتی پروگرام میں شامل ہسپتالوں کو معیار پر لانے کے منصوبے کے تحت8ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، ایبٹ آباد،ہری پور، بٹ گرام اور ٹی ایچ کیو ہسپتال بشام شانگلہ، ٹی ایچ کی ہسپتال سرائے نورنگ اور کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کیلئے مجموعی طور پر70ملین روپے یعنی سات کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق کرک،بونیر اوربنوں میں بنیادی مراکز صحت یعنی بی ایچ یوکے قیام کے منصوبے کیلئے35ملین روپے سے زائدجبکہ پشاور اور صوابی میں بنیادی صحت مراکز کو رورل ہیلتھ سنٹرز میں اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کیلئے22ملین روپے جاری کردئیے گئے ہیں اسطرح نوشہرہ،مردان اورمانسہرہ میں قائم6بنیادی صحت مراکز کو اپگریڈ کرنے کے منصوبے کیلئے33ملین روپے اور جولائی2010میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع سوات، شانگلہ، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں چار ہسپتالوں کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبے کیلئے40ملین روپے جاری کئے گئے ہیں