سوات(مارننگ پوسٹ)تحصیل کونسل بابوزئی (مینگورہ)سوات کا 595893576 روپے کا کل بجٹ اتفاق رائے سے منظور، اجلاس میں ممبران نے واسا کی ناقص کارکردگی اور پلازے کو فنکشنل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ گذشتہ روز تحصیل کونسل بابوزئی کا اجلاس زیر صدارت نائب ناظم،کنوینر فضل حمید خان منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم اکرام خان سمیت ممبران نے شرکت کی۔ ممبران نے بجٹ پر بحث کی اور کہا کہ بجٹ ہماری ایک متفقہ دستاویز ہے جس پر اختلاف رائے کا خاتمہ کرکے اس کی منظوری دی جائے۔ ممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی کا کام تیز کیا جائے۔ تحصیل ناظم نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہوں کے لئے 125337569، دیگر اخراجات 35805000 ، چارجڈ( لازمی اخراجات ) 197093012 اور ترقیاتی اخراجات 237657995 شامل ہیں۔