سوات(مارننگ پوسٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پحتون خوا محمود خان کے خصوصی ھدایات اور دلچسپی پر مٹہ کی علاقہ نیلگرام میں چھ دن پہلے پرانے مارٹر گولے کی پھٹنے سے جان بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی خاندان کو معاوضہ دیا گیا،صوبائی حکومت کے طرف سے متاثرہ خاندان کیلئے 19لاکھ روپے کی چیک حوالہ کئے گئے جان بحق ہونے والے بچوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کیلئے دو دو لاکھ روپے کی چیک دیئے گئے۔ اس سلسلے میں آج مٹہ کے علاقے نیلیگرام میں ایک سادہ تقریب منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان، تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان،اور اسسٹنٹ کمشنر مٹہ زمین خان مہمند اور دیگر معززین علاقہ کے علاوہ متاثرہ خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی اس موقع پر ذمہ داروں نے صوبائی حکومت کے طرف سے متاثرہ خاندان کیلئے 19لاکھ روپے کی امدادی چیک دیئے،دریں اثناء تمام ذمہ داروں نے بعد میں متاثرہ خاندان کی گھر کا بھی دورہ کیا اور وہاں زخمی ہونے والے دو بچوں کی عیادت بھی کی۔اگر چہ پیسے کسی بھی انسان کی نعم البدل ہر گز نہیں ہوسکتی لیکن صوبائی حکومت نے غمزادہ خاندان کیساتھ انکے دکھ درد میں شرکت کیلئے یہ کام کیا۔