سوات(مارننگ پوسٹ)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ناظم انتخابات مولانا راشد محمود اورمعاون مولانا امانت شاہ حقانی سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ایک ملک گیر مذہبی ، سیاسی ودینی جماعت ہے جو وطن عزیز میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ملک بھرمیں جے یوآئی کی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے انہو نے کہا کہ رکنیت سازی پارٹی کی قیادت کے چناؤ کاسب سے اہم مرحلہ ہوتاہے اوررکنیت سازی مہم کے ذریعے کارکنوں کو حق رائے دہی کے ذریعے قیادت لانے کاسنہری موقع مل جاتاہے۔ ان خیالات کااظہار انہو نے مدرسہ عربیہ انوارالقرآن طاہرآباد مینگورہ میں اپنے دورے کے دوران تقریب سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر ضلع سوات کے ناظم انتخابات قاری فیاض ، تحصیل بابوزئی کے ناظم انتخاب مولانا کفایت اللہ ، حافظ صالح تحصیل کبل اور حاجی وزیرمحمدناظم تحصیل بریکوٹ نے بھی خطاب کیا۔ تمام تحصیلوں کے نظماء، معاونین اورجے یوآئی کے ذمہ دار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات ہمیشہ سے جمعیت علماء اسلام کاگڑھ رہا ہے۔ اور یہاں پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے عوام جے یوآئی سے والہانہ محبت رکھتے ہیں رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ناظمین اورمعاونین کیساتھ ساتھ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں پربھی یہ بھاری ذمہ داری عائیدہوتی ہے ۔ کہ وہ جوش وجذبے کیساتھ رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورجمعیت کی دعوت وپیغام کو گھرگھر، قریہ قریہ اورگلی گلی پہنچاکرزیادہ سے زیادہ افراد کو جمعیت علماء اسلام کے ممبربنالیں انہوں نے اس موقع پر تمام ناظمین، معاونین کو اپنی طرف سے رکنیت سازی کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔