سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے سب سے بڑے اسپتال سیدوشریف میں سہولیات کا فقدان معمر خاتون کو اپریشن کے لئے دوسال کا انتظار کرناہوگا، تفصیلات کے مطابق مینگورہ بازار میں سبزی فروش لطیف نے اپنی بیمار والد ہ کو سیدوشریف سنٹراسپتال میں بغرض علاج داخل کیا جن کے گلے میں رسولی ہے اور ان کو شدید تکلیف ہے جس پر سیدوشریف اسپتال کے عملے نے ان کو جولائی 2020کو اپریشن کی تاریخ دے دی محنت کش نے میڈیا کو بتایاکہ پرائیویٹ اسپتال میں اس اپریشن کی اسی ہزارروپے خرچ آتاہے جوکہ ان کے بس سے باہر ہے انہوں نے اعلی حکام سے سیدوشریف اسپتال میں اپریشن کا نظام درست کرنے کامطالبہ کیاہے انہوں نے کہاکہ غریب لوگوں کے لئے سرکاری اسپتال میں سہولیات ناپیدہے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں وہی ڈاکٹر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انصاف کے دعوایدار حکومت اسپتالوں کی حالت کو درست کریں۔