سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ ائرپورٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ ایک شخص قتل ، موٹرسائیکل سوار بھاگنے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق مینگورہ ائرپورٹ روڈ نوے کلے میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار نے عزیزالرحمان سکنہ شنگ ضلع شانگلہ حال رحیم آباد کو گولی مارکر قتل کردیا پولیس کی مطابق وجہ قتل پرانی دشمنی تھی ، موٹرسائیکل سوار بھاگنے میں کامیاب ہوگیاہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔