سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں صفائی  کے عملے کا تنخواوں کےعدم ادئیگی کے خلاف احتجاجی مِظاہرہ.  سینکڑوں ملازمین نے صفائی کرنے سے بائیکاٹ کا اعلان کیا،واسا کمپنی کے ملازمین نے ٹیوب ویل بھی بند کردئے ہیں ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدربخت کرم مزدور یونین نے کہا کہ واسا کمپنی مینگورہ کو سوات سے فورا ختم کی جائے واٹر سپلائی اور سنیٹیشن کے اختیارات واپس ٹی ایم اے کو دی جائے،ٹی ایم اے اور واسا کمپنی ملازمین کو تنخواہیں دینے میں ناکام نظر آرہی ہے،غریب ملازمین ہر ماہ تنخواہ کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ،جو ان پر ایک ظلم کے مترادف ہے،ملازمین کا احتجاج اور کام سے بائیکاٹ کا سلسلہ تنخواہوں کی ادائیگی تک جاری رہیگا.