سوات میں ایک ہفتہ کے دوران سیلابی ریلوں میں خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 28 اگست کو مدین کے علاقہ شاہ گرام میں سیلابی ریلے میں گیارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ منگل کو سیلابی ریلوں اور چھت گرنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ پچاس سے زائد گھر تباہ اور سیکڑوں گھروں اور دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ سیلابی ریلوں میں کئی رابطہ پل بھی بہہ گئے اور کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔