سوات (مارننگ پوسٹ) کوکارئی درہ میں زمین کے تنازعہ فریقین میں جھگڑا،مخالف فریق کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق چچازا د زخمی،کوکارئی پولیس کی بروقت کاروائی میں باپ بیٹا دو ملزمان گرفتار،ایک ملزم فرار ،گرفتار ی کے لئے جگہ جگہ چھاپے ،تفصیلات کے مطابق کوکارئی درہ کے دورافتادہ پہاڑی علاقہ بالے گرام میں فریقین کے مابین زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس میں فریق اول عمررحمان ،عمرعالم اور کابل نے مخالف فریق پر آتشین اسلحہ سے فائرنگ کرکے ایک شخص سرتاج کو قتل جبکہ اُس کے چچازاد عجب خان کو زخمی کردیا ایس ایچ او تھانہ کوکارئی روشن علی کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور عین موقع پر ایک ملزم کابل کو گرفتارکرلیا جبکہ ایک ملزم عمر عالم کو سرچ اپریشن اور چھاپہ زنی کے دوران گرفتارکرلیا اس دوران ایک ملز م فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف پیر سید خان کے مطابق فرار ہونے والے ملزم عمر رحمان کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں اور پولیس نے پورے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا ہے ۔
کوکارئی درہ میں زمین کے تنازعہ فریقین میں جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
