سوات(مارننگ پوسٹ) پارڑئی میں ٹرک کی ٹکر سے چھ سالہ بچی جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق پارڑئی میں تیز رفتار ٹرک نے چھ سالہ بچی شازمہ کو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی۔
بریکوٹ کے رہائشی شخص کی نعش سنٹر ل ہسپتال کے کھیتوں سے برآمد ،مذکورہ شخص ساڑھے تین ماہ قبل لاپتہ تھے ۔پولیس تفصیلات کے مطابق بریکوٹ کے رہائشی شخص عثمان علی کی نعش سنٹر ل ہسپتال کے کھیتوں سے گزشتہ روز برآمد ہوا جس شناخت اُس کے ساتھ موبائل فون کے سیم کی گئی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نشے کا عادی تھا اور وہ تقریباً ساڑھے تین ماہ قبل گھر سے غائب ہوا تھا جس کے کمشدگی کی رپورٹ تھانہ غالیگے میں درج کی گئی تھی شناخت کے بعد نعش کو ورثا ء کے حوالے کی گئی اور نمازجنازہ کے بعد اس کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔