سوات (مارننگ پوسٹ) مقتول صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ، گذشتہ روز سوات پریس کلب کے صحافیوں کا صحافی نورالحسن کے قتل کے خلاف مظاہرہ ، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی نورالحسن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور صحافتی خدمات دینے والے دیگر صحافیوں کو تحفظ دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے صحافیوں میں تشویش پاتی جاتی ہے ، ان کے تشویش کا خاتمہ کرکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔
صحافی نورالحسن کے قتل کے خلاف سوات پریس کلب صحافیوں کامظاہرہ ، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
