سوات(مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی خصوصی ہدایت پر پختونخوا ریڈیو سوات ایف ایم 98کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن ”ریڈیو کلینک“ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ٹرانسمیشن کے پہلی پروگرام میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکرام شاہ نے میزبان وقار احمد سواتی اور جنید ابراہیم کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ میں عوام احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں عوام گھروں تک محدود رہیں حکومت،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سوات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دن رات بھرپور کوششیں کررہے ہیں خصوصی ٹرانسمیشن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر محمد اکرام شاہ نے پختونخوا ریڈیو کے سامعین کو کورونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور احتیاطی تدابیر میں کوئی کسر نہ چھوڑیں انہوں نے باہر ممالک سے آنے والے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ جب مسافر لوگ واپس آتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی سکریننگ کو یقینی بنائیں تاکہ پورا معاشرہ کورونا وائرس سے بچا جا سکیں ڈی ایچ او نے پختونخوا ریڈیو سوات ایف ایم 98کے ذریعے سوات کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بار بار ہاتھوں کو دھوئیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں جبکہ زیادہ وقت گھروں میں ہی گزاریں پختونخوا ریڈیو سوات ایف ایم 98 کا ریڈیو کلینک کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن روزانہ 10بجے سے1بجے تک ڈاکٹروں کی ٹیم پختونخوا ریڈیو سوات ایف ایم 98(ٹیلی فون نمبر 0946 9240160) سے براہ راست عوام کو ہر قسم طبی مشورے دے رہے ہیں۔
سوات،کورونا وائرس سے بچاؤ حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن ”ریڈیو کلینک“ کا آغاز
